Friday, September 25, 2009

khawab ki tabeer (tabeer in islaam

Assalamualaikum,

shayed aap hi humari madad kar sakte hai
maine aap ke khwabon ki tabeer main bahuth kuch janne ko mila .
par is ramzan ke mahine main kuch kwab azzeb laga raha hai kya main aapse
jan sakthi hoon kwab aisa kyun hai pls dont mind humne ek insan ko dekha aur wo ladka tha magar thodi hi der ke bad os insan ke kuch jism ladki tarha dikha yi deta hai oh kehta hai ki main tumko yahi kehna chahta hoon is ka matlab kya hai pls aap humain samjayenge.
mujhe aap mail ka intazar rahega
aap ko humari taraf se aur humare garwaloon ki tarfse eid mubaraq
kudaafiz.

sachay aor jhoty Khwab

سچے اور جھوٹے خواب
حضرت دانیال علیہ اسلام نے ارشاد ٖفرمایا ہے کہ لوگ شکل اور صورت ، طبیعت اور قد اور بول چال میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔اختلافِ شہر اور ہوا کی وجہ سے ایک کا خواب دوسرے کے بطابق نہیں ہوتا ہے۔جب کسی کی طبیعت پر گوشت اور حلوہ اور شراب وغیرہ چیزوں کے استعمال سے خون غالب ہوگا تو خواب میں فصد اور سینگی اور لبوں کی حرکت اور خوشی اور آواز و رنگ کی اور جو کچھ اس کے مشابہ ہے سنے گا تو تعبیر بیان کرنے والا اس کے چہرے اور رنگ اور جسم کی فر بہی اور خوشی و خرمی کو دیکھے کہ یہ خواب خون کے ۔ غلبہ سے ہے اور اس کی کچھ بھی اصلیت و تعبیر نہیں ہے ۔ اور جب کسی کی طبیعت پر گرم اور خشک چیزوں کے کھانے سے جیسے پنیر، پیاز ،فلفل وغیرہ سے خلط صفراکا غلبہ ہو جائے تو وہ شخص خواب میں آگ ، چراغ ، شمع،قندیل اور گرما وغیرہ بہت دیکھے گا ۔جب تعبیر بیان کرنے والا اس کے چہرے کی زردی اور جسم کی لاغری اور تیزی حرکت اور بسیار گوئی دیکھے گا تو جان لے گا کہ اس شخص پر خلط صفرا کا غلبہ ہے اور اس کے خواب کی کچھ اصلیت و تعبیر نہیں ہے ۔اگر کسی شخص کی طبیعت پر بلغم بڑھانے والی چیزوں کے استعمال سے جیسے چھاچھ ، دہی، دودھ ،وغیرہ سے بلغم کا غلبہ ہوجائے گا تو وہ شخص خواب میں برف اور بارش اور جو چیزیں ان کے مشابہ ہیں دیکھے گا جب تعبیر بیان کرنے والا صاحب خواب کا رنگ سفید اور جسم فربہ اور بات میں گرانی دیکھے گا تو جان لے گا کہ اس کے مزاج پر خلط بلغم غالب ہے اور ایسے شخص کے خواب کی کوئی اصلیت نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی طبیعت پر سودا انگیز چیزوں کے کھانے سے جیسے نمک آمیختہ گوشت اور ترش چیزوں اور بینگن وغیرہ سے خلط سوداکا غلبہ ہو جائےگا۔تو ایسا شخص خوفناک خوابیں،سانپ ،بچھو، تاریکیاور سیاہی وغیرہ بہت دیکھے گا ۔جب تعبیر بیان کرنے والا اُس کا رنگ اور چہرہ سیاہ دیکھے گا اور اس کی صورت اندیش ناک اور متفکر نظرآئے گی اور بے وجہ اپنے چہرے اور ریش پر ہاتھ پھیر تا ہوگاتو جان لے گا کہ اس شخص پرخلط سوداکا غلبہ ہے، اور اس کا خواب بے اصل ہے ۔لہذا تعبیر بیان کرنے والے پر لازم ہے کہ ان سب باتوں پر غور کرے اور ہر ایک کے خواب کو اچھی طرح پوچھے اوراس پر واقفیت حاصل کر کے تعبیر بیان کرے تاکہ راست آئے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ جو لو گ اصحابِ ہمت ہیں جیسے عاشق معشوق کو خواب میں دیکھے یا حرفہ والااپنے خواب میں اپنا پیشہ جیسے جولاہا کپڑے کو اور آہن گر لوہے کو ۔ تو تعبیر بیا ن کرنے والے پر لازم ہےکہخواب کو دوبارہ پوچھے کہ کل کیا کھایا تھا اور کس خیال میں سویا تھا۔ پھر تعبیر بیان کرے۔یا کوئی آدمی خواب کے اندر برف اور باراں ، یخ اورسرما میں گرفتار ہے ۔ جب بیدار ہو تو نیند کے کپڑے اس سے علیحدہ ہوں ۔ تویہ بر ہنگی اور بے سرو مائیگی اس کے خواب کا باعث ہوگی۔لہذا یہ خواب بے حقیقت ہے۔اگر خواب میں دیکھے کہ حمام میں تھا یا دھوپ اور گرمی میں تھا اور جب جاگے تو اپنےآپ کو بہت سے کپڑوں میں لپٹاہو ا پائے۔خواب میں ایسی گرمی محسوس کرناکثرتِ پار چات کے باعثہے۔یہ خواب بھی بے حقیقت ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بیماری اور جسمانی درد سے رورہاہے اور بیمار پڑاہے اور در حقیقت بیمار بھی تھاتو یہ خواب بھی بے اصل ہے۔اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بول کرتا ہےاور جاگا تو کپڑے میں بول کیا ہوا دیکھا یا معلوم کیا کہ بول      زور سے آرہا ہے ۔ ایسے کواب بے حقیقت ہیں اور ان کی کوئی تعبیر نہیں ہے 
خوابوں کی مزید تفصیل کے لیے یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں  Khawab ki tabeer